راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کے احکامات کھو کھاتےاآر ڈی اے کے افسران نے فیصل ہلز ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چو ہدری مجید سے مبینہ معاملات طے، ملازمین کے خلاف مقد مہ درج کر کے ڈی جی کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دی پولیس نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے فیصل ہلز ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف ولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی کی تشہیر پلاٹ فروخت کرنے کے الزام میں تھانہ ٹیکسلا میں مالک چو ہدری مجید سے مبینہ معاملات طے کر کے اس کا نام دینے کی بجائے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا .
پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے عمران حسین جعفری انسپکٹر نے بتایا کہ محمد پرویز کمپنی سیکرٹری مسٹر فضل داد جنرل مینجر اسٹیٹ تھری وقار حیدر ایڈمنسٹریٹر فیصل ہلز پروجیکٹ اف میسرز فیسل ٹاؤن میں روٹین کی چیکنگ کے دوران گئے ہمراہ محمد طارق سکیم سپریڈنٹ سکیم انسپیکٹر حبیب الرحمن سکیم سرویر نے دوران موقع چیک کیا کہ مسٹر محمد پرویز کمپنی سیکرٹری مسٹر فضل داد جنرل مینجر وقار حیدر ایڈمنسٹریٹر فیصل ہلز پراجیکٹ نے 7500 کنال منظور شدہ ایل او پی کے برعکس مختلف موزہ جات میں زائد رقبہ جات پر بلا اجازت بغیر منظوری نقشہ ڈیویلپمنٹ کا کام شروع کر رکھا ہے جبکہ فیصل ہلز کے مالکنےسکیم کی سوشل میڈیا پر بھرپور اشتہاری مہم شروع کر رکھی ہے فیصل ہلز انتظامیہ سوشل میڈیا پر پلاٹ فروخت کرنے کی اشتہاری میں شروع کر رکھی ہے اور موقع پر ڈویلپمنٹ اور بکنگ کا کام بھی جاری کر رکھا ہے .
جس پر متذکرہ سوسائٹی کی ڈائریکٹر کو بذریعہ لیٹر بھی اگاہ کیا گیا لیکن اس کو روکنے کی بجائے اشتہاری مہم جاری رکھی پولیس نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے انسپکٹر کی درخواست پر فیصل ہلز انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مقدمہ تو درج کروا دیا ہے لیکن عمران حسین جعفری سمیت دیگری انسپکٹر م سپریڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر نے ڈی جی کو اگاہ کیا کہ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے افسران نے فیصل ہلز ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک چو ہدری مجید سے مبینہ معاملات طے، ملازمین کے خلاف مقد مہ درج کر کے ڈی جی کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کر دی پولیس نے بھی تا حال کسی ملزم کو گر فتار نہیں کیا.