موٹروے پولیس سینٹرل ون میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلیوں کا انعقاد

لاہور (کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سینٹرل ون میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلیوں کا انعقاد اہلیان کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار واک میں موٹر وے پولیس کےافسران اور عام شہریوں کی شرکت، کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی آئی جی سینٹرل ون عمران شاہد کا پیغام 5 اگست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےکشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، پاکستانی قوم 5 اگست کو کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یک جہتی کرتی ہےموٹروے پولیس کے تمام فیلڈ فارمیشنز میں بھی اہلیان جموں و کشمیر سے اظہار یکجہتی کی گئی.