ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی ہدایات پر ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو رانا شمس الرحمن کی سربراہی میں واسا راولپنڈی کے نادہندگان کے خلاف خصوصی کارروائیوں کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو رانا شمس الرحمن کی سربراہی میں واسا راولپنڈی کے نادہندگان کے خلاف خصوصی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا جس کے مطابق واساراولپنڈی کے پانی کے بل نہ جمع کرانے والے 22 صارفین کے کنکشن بند کیے گئے جس میں سے 5 پانی موٹریں اتار لی گئی. اور چار غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے اور مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی

ایم ڈی واسا نے اس موقع پر کہا کہ واسا ایک اپنے زرائع سے چلنے والا ادارہ ہے اور ہم اپنے تمام اخراجات اپنے وسائل سے پورے کرتے ہیں اس لیے ریونیو ریکوری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ایم ڈی واسا کا افسران کو تمام نادہندگان سے بقایا جات کی سو فی صد ریکوری کا خصوصی الٹی میٹم دیا. اور ریونیو ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو نادہندگان کے کنکشنز فی الفور منقطع کرنے کے احکامات دیے.

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ واسا نادہندگان کو آخری موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بقایا جات کلئیر کر دیں اس کے بعد واسا بل میں لیٹ فیس اور اقساط پر پابندی ہو گی اور جائیداد کی قرقی, گرفتاری, پانی و سیوریج کی بندش شامل ہیں ایم ڈی واسا نے واسا صارفین سے اپیل کی کہ اپنے واجبات بروقت ادا کر کے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ایم ڈی واسا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری ڈیفالٹر تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا .