پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کا کہنا ہے کہ 200 روپے سےلےکر 5 ہزار روپے تک سینیٹیشن فیس عائدکی جائےگی،رہائشی علاقوں میں یہ فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔ بلنگ کاسلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا تاہم شروع والے 2 ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا رہائشی مکانات کیلئے فیس کا تعین پلاٹ سائز کے حساب سے کیا گیا ہے، 5 مرلہ سے کم پلاٹ پر 300 روپے فیس وصول کی جائے گی جبکہ 5 سے 10 مرلہ پلاٹ پر 500 روپے فیس لی جائے گی ۔

اسی طرح 10 مرلہ کیلئے 1 ہزار فیس لی جائے گی ، 20 سے 40 مرلے کے پلاٹ کے لیے 2 ہزار جبکہ 40 مرلے سے زائد کے پلاٹ کےلیے 5 ہزار روپے فیس وصول کی جائے گی اسی طرح چھوٹے بزنس کیلئے 500 روپے ، میڈیم بزنس کیلئے 1 ہزار جبکہ لارج بزنس کیلئے 3 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے شہری فیس آن لائن ایپ سے ادا کر سکیں گے۔حکومت کا پہلا سالانہ ہدف 15 ارب روپے کی وصولی ہے۔