راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کی ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے زوم آن لائن میٹنگ،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں.
ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر نے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے زوم آن لائن میٹنگ کی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات میرٹ پر یکسو کئے جائیں، خواتین، بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور بروقت چالان پر فوکس کریں.
کارکردگی کے بنیادی اشاریوں کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، بہترین سروس ڈیلیوری اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیحات ہیں۔