بعض افراد جھوٹے اور جعلی کاغذات کے ذریعے نشاط سینما پراپرٹی کو اپنی جدی ملکیت ظاہر کررہے ہیں ۔ ملک عارف

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر)نشاط سینما پراپرٹی مالک ملک عارف اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد جھوٹے اور جعلی کاغذات کے ذریعے اس جائیداد کو اپنی جدی ملکیت ظاہر کر رہے ہیں، حالانکہ سول عدالت نے ان کے کاغذات کو جعلی قرار دے دیا پراپرٹی نمبر G-119 محکمہ بحالیات نے 1960 میں مسما ةعزیزہ بیوہ حسین بخش کو الاٹ کی تھی، ان کا پوتا محمد سعید 25 سال تک حق ملکیت کے لیے عدالتوں میں مقدمہ لڑتا رہا، حتی کہ گھر بھی فروخت کر دیا، مگر 2012 میں کیس کے دوران وفات پا گیا۔ بعدازاں، مبینہ دعوے داروں نے 1994 کا منسوخی کا مبینہ جعلی لیٹر لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا، جسے مجاز اتھارٹی نے بعد از انکوائری بوگس قرار دے کر NOC جاری کیا میرے پاس تمام ملکیتی ثبوت موجود ہیں اگر متعلقہ پارٹی ایک مرلے کی الاٹ منٹ دکھائے تو میں انھیں دینے کیلئے تیا ہوں انہوںنے الزام لگا کر کوئی ثبوت نہیں دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے چوہدری عمر حیات ایڈوکیٹ ، ثمینہ بی بی اور دیگر کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک عارف نے کہاکہ ایک ایڈوکیٹ صاحبہ نے پریس کانفرنس میں جدی جائیداد کا دعویٰ کیا میں کسی کی زمنین پر کوئی قبضہ نہیں کیا شہر کی تنظیموں اور اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جس جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ میںقانون کے مطابق کا م کر رہا ہوں میں نے یہ پراپرٹی پرچیز کی جس کی تمام دستاویزات میرے پاس موجود ہیں جبکہ انہوںنے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیںکئے اور صرف دعویدار ہیں ہم نے تمام ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میںنے 2 کروڑ 28 لاکھ روپے جمع کروا کر زمین کو کمرشل کروایا اور پلازہ کا نقشہ بھی منظور کروایا۔ ان کے بقول، محکمہ ایکسائز نے عدم ادائیگی ٹیکس پر 12 سال تک پراپرٹی سیل رکھی تھی، دیگر فریقین کی بعد میں تمام بوگس رجسٹریاں منسوخ ہوئیں اور ان کے خلاف جعلی کاغذات تیار کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ 20 دسمبر 2023 کو 60 مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک نوجوان کو قتل کیا، جس پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا۔ ملک عارف نے کہا کہ تمام عدالتی فیصلے اور دستاویزی ثبوت میڈیا کو فراہم کیے ہیں اگر کسی کو مزید ثبوت چائیں تو میں حاضر ہوں ۔