ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن میں میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل، ایس ایچ او نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور تفتیشی افسران کی شرکت، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، بہترین سروس ڈیلیوری اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیحات ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن میں میٹنگ کا انعقاد.

میٹنگ میں ایس ڈی پی او نیوٹاؤن سرکل، ایس ایچ او نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے پینڈنسی کلیئر کی جائے،بہترین سروس ڈیلیوری اور میرٹ پر تفتیش اولین ترجیحات ہیں، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔