راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 4000 سے زائد افسران و اہلکار جلوس کے لیے سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، سی پی او، سیف سی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا یے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 4000 سے زائد افسران و اہلکار جلوس کے لیے سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا جا رہا ہے، سیف سی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا یے، چھتوں پر خصوصی سنائپر تعینات کئے گئے ہیں، روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو سیل کیا گیا ہے، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔