تھانہ کلر سیداں ، اپنی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ کلر سیداں نے ، اپنی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کے بیٹے نے اس کو کمرے میں بند کیے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، کلر سیداں پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ناخلف بیٹے کو حراست میں لے لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین پر تشدد یا ناروا سلوک افسوس ناک ہے۔