محکمہ سوئی گیس کی مبینہ ملی بھگت سے گیس پریشر کم کرنے کا انکشاف، راولپنڈی میں شہریوں نے ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تحقیقات شروع

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی مبینہ ملی بھگت سے ایل این جی، ایل پی جی گیس کمپنیوں کو نوازنے کے لئے ملک بھر میں گیس پریشر کم کرنے کے انکشاف کے بعد محکمہ سوئی گیس کا ملازم شاہد پرئیوایٹ ملاز مین کے ہمراہ دوسرے روز بھی کیس بند کر نے کے لئے پہنچ گئے معا ملہ تھانے پہنچ گیا جی ایم گیس روالپنڈی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر سے رپورٹ طلب کر لی ۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی کے علاقہ جھامرہ کے مکینوں نے گیس بند کرنے والے محکمہ سوئی گیس کے ایک ملازم کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ گیس بند کررہا تھا ملازم کو پکڑا تو وہ کہنے لگا کہ یہ افسران کی ہدایت ہے کہ گیس بند کردی جائے۔ معاملہ یہاں تک نہیں ر ہا بلکہ گیس ملازمیں گزستہ روز گیس بند کر نے کے لئے دوبارہ پہنچ گئے جن کو مکینوں نے پکڑ لیا ۔

کیپیٹل نیوز پوائینٹ سے جھاورہ کے مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن ایک بجے کی بند کی ہے ہم روزانہ ناشتہ کئے بغیر اپنے دفاتر میں چلے جاتے ہیں ہمیں گیس نہیں مل رہی علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ ہمیں گیس سلنڈر خریدنے پر محکمہ سوئی گیس نے مجبور کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کا جی ایم گیس ماسم ، چیف انجینئرسلنڈر فروخت کرنے وا لی کمپنیوں سے ملا ہوا ہے جو کہ ہماری گیس سپلائی بند کرتا ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے وی آئی پی علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر کم نہیں ہوتا عوامی علاقوں جن میں راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے بنی، اصغر مال، موہن پورہ، ارجن نگر، کشمیری بازار، ریلوے سکیم تھری و دیگر علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور ملک بھر میںبھی محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت سے گیس پریشر کم کردیا جاتا ہے۔ شہریوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں آج پتہ چلا ہے کہ گیس پریشر محکمہ سوئی گیس جان بوجھ کم کرتے ہیں تاکہ ملک بھر میں گیس سلنڈر فروخت کرنے والی کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ اس حوالے سے جی ایم گیس راولپنڈ ی ماسم سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے معاملے کی تحقیقات کر نے کا حکم دیتے ہوئے چیف انجینئر راولپنڈی سجاد سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ چیف انجینئر راولپنڈی سجاد نے کیپیٹل نیوز پوائینٹ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ملازم نہ ہیں معا ملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ہو گئی ہماری طرف سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا کو ئی شیڈول نہیں یہ کون ہے جوگیس بند کر تاہے ۔