لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سید فرید علی کی ہدایات پر سنٹرل زون میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حبیب آباد اور اختر آباد کے علاقوں میں قومی شاہراہ (نیشنل ہائی وے) پر اینٹی انکروچمنٹ مہم کامیابی سے مکمل کی گئی ترجمان کے مطابق، سروس روڈز اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ اس مہم میں ایڈمن آفیسر، پٹرولنگ آفیسرز اور ٹرینی جونیئر پٹرولنگ آفیسرز (جے پی اوز) نے بھرپور حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران نیشنل ہائی وے کے اطراف کے تمام علاقے کلیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکے اور حادثات کے خطرات کو کم کیا جا سکے موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا کہ قومی شاہرات پر تجاوزات نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ اکثر اوقات سنگین حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات سے گریز کریں اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ادارے سے تعاون کریں۔ تجاوزات کے خلاف یہ مہم آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ قومی شاہرات کو محفوظ اور بلا رکاوٹ بنایا جا سکے۔