راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے راولپنڈی شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگے ہے،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر 6th روڈ راولپنڈی فلائی اوور کے نیچے انتہائی قلیل وقت میں ایک شاندار پیڈل ٹینس کورٹ بنایا گیا ہے،جس کا ڈیزائن اور ٹرف سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کیا گیا ہے،اس میں کار پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے.
عوام الناس کے لئے یہ ایک انتہائی شاندار سرگرمی ہے جس سے ہر کوئی مستفید ہو سکتا ہے،رات کے اوقات کے لئے ٹینس کورٹ میں بہترین لائٹس کا انتظام بھی کیا گیا ہے،پی ایچ اے راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے،کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی عوام کے لئے مہیا کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے،مستقبل میں بھی پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لئے شاندار منصوبوں کو عمل میں لایا جائے گا،عوام کی جانب سے پیڈل ٹینس کورٹ کی تعمیر کی خوب پذیرائی کی گئی ہے.