تھانہ بنی ، چائے(پتی) بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والا شخص گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ بنی نے ، چائے(پتی) بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور کٹر برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چائے(پتی) بنانے والی کمپنی کے ڈسٹریبیوشن آفس سے رقم چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور کٹر برآمد ہوا، زیر حراست شخص دفتر میں 3/2 بار نوکری کی غرض سے آیا تھا، زیر حراست شخص کٹر کے ذریعے کھڑکی کاٹ کر دفتر داخل ہوا اور رقم چرا لی تھی، واقعہ کا مقدمہ جون 2025 میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو بنی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔