راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی پر بلڈ ڈونیشن کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور ڈی ایس پی پٹرولنگ فیاض الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد ہیومن ویلفیئر تھیلیسیمیا سنٹر ڈی ایچ کیو اٹک پروفیسر ڈاکٹر مقصود الہی اور انکی ٹیم کے تعاون سے کیا گیا جس میں 52 ڈونرز نے خون کا عطیہ دیا۔ جبکہ فری میڈیکل کیمپ چیئرمین روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے تعاون سے لگایا گیا۔ جس میں ڈاکٹر سیّد راشد علی ہمراہ ڈاکٹر مقصود خان پرنسپل خیبر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج مردان اور انکی ٹیم نے خصوصی خدمات پیش کیں۔ جبکہ راز ہومیو سٹور پشاور کی جانب سے فری ادویات فراہم کی گئیں۔ جس سے ملازمین اور عوام الناس نے چیک اپ کروایا اور ادویات لیں۔