راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا تھانہ ویسٹریج/نصیر آباد کے علاقہ میں 28 صفر المظفر کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، دیگر سئنیر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس پی پوٹھوہار نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 1500 سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں .
محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے تھانہ ویسٹریج/نصیر آباد کے علاقہ میں 28 صفر المظفر کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، دیگر سئنیر افسران بھی ہمراہ تھے،ایس پی پوٹھوہار نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور ہدایات دیں،راولپنڈی پولیس کے 1500 سے زائد افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 200 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے ہونے دیا جا رہا، جلوسوں کے روٹ پر گلیوں اور راستوں کی سیلنگ کی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔