راولپنڈی، ایس ایس سی پارٹ ون میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے سالانہ امتحانات 2025 میں 9 ویں کلاس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ایکیمی ایجوکیشن سسٹم کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کے ماہرین تعلیم، اساتذہ، والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغفار عباسی نے 9 نویں کلاس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

نمایاں پوزیشن حاصل کرنےو الوں میں محمد اویس نے 547 نمبرز کے ساتھ راولپنڈی میں نمایاں کامیابی حاصل کی جبکہ عبیرہ کاشف نے 526 ، فاطمہ حسن نے 517، عیشال واسرنے 512،فریال ناصر نے 512 اور ماہین زینب نے501 نمبر حاصل کئے۔ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغفار عباسی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی نتائج طلبہ، والدین اور اساتذہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں۔ اس موقع پر طلبہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا اور ادارے کے ڈائریکٹر ماجد افضال غازی،پرنسپل پروفیسر ناصر رحمٰن و دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔