موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، نان کسٹم گاڑی اور فینس چور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم-2 ساؤتھ پر فینس چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ فینس بھی برآمد ہوئی جسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا اسی طرح موٹروے ایم-5 پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر کسٹم شدہ سوزوکی آلٹو گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ گاڑی کے ساتھ دو موبائل فون، نقدی اور دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن کی شناخت مجیب الرحمان اور خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گاڑی کو پنو عاقل سے اسلام آباد لے جا رہے تھے۔ تمام ملزمان اور برآمد شدہ سامان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیے گئے ہیں موٹروے پولیس نے اس کامیاب کارروائی کو عوام کی حفاظت اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔