تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری .سی ٹی او فرحان اسلم

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ کا تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری۔ ٹریفک سائن ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری۔

آگاہی مہم کے دوران سکول کی طالبات کو زیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن،ٹریفک سگنل،سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کی افادیت اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق بذریعہ تصاویر و لیکچر بھرپور آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انکی اچھی تربیت و ترقی کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری ہے تا کہ ہر بچہ یہ جان سکے کہ روڈ پر اسے کیا کرنا ہے اور کس طرح اپنے آپ اور دوسروں کو روڈحادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہونا مہذب قوم کی پہچان ہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے کیونکہ زندگی انمول ہے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے زندگی کو روڈ حادثات کی نظر نہیں کرنا چاہیے.