مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے سینٹ کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے سینٹ کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل نے غیر ضروری اپیل دائر کرکے وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کو 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ایڈوکیٹ محمد آفاق کی اپیل پر سماعت کی اپیل کنندہ کے مطابق رانا ثناء اللہ نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی کے کوائف میں متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں،ٹریبیونل کے جج جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ متاثرہ فریق نہ ہونے پر اپیل کیسے دائر کی جاسکتی ہے۔اپیل کنندہ نہ تو ووٹر ہے نہ ہی رکن پارلیمنٹ تو متاثرہ فریق کیسے ہے، الیکشن ٹریبونل نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ٹربیونل نے وقت ضائع کرنے پر اپیل کنندہ وکیل کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا۔