لاہور (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد میں پانی کے دبائو میں کمی ہو رہی ہے اور پانی کا بہائو کل کی نسبت1 لاکھ کیوسک کم ہوکر 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے۔ڈی جی عرفان علی کا ٹھیا کے مطابق ہیڈ قادر آباد کی صلاحیت 8 لاکھ کیوسک پانی کی ہے، اس کی بائیں طرف بند کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ آبپاشی ، پولیس اور تمام متعلقہ محکموں کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے بند کی مضبوطی پر مسلسل کام جاری ہے۔
