پنجاب کے سیلابی علاقوں میں669 ریسکیو بوٹس کے ساتھ فلڈ آپریشن جاری،ترجمان

لاہور (سٹاف رپورٹر):پنجاب کے سیلابی علاقو ں میں669 ریسکیو بوٹس کے ساتھ فلڈ آپریشن جاری ہے۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 51129 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، جمعرات کے روز 19215 لوگوں کو سیلابی علاقوں سے انخلا اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی،انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگ فوری ریسکیو سروسز کےلئے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں اور اپنی لوکیشن ضرور بتائیں۔ان کا کہنا تھا کہ قصور میں 74 ،لاہور میں 36، اوکاڑہ میں 37،پاکپتن میں21 ، بہاولنگر میں 24، ملتان میں 10،فیصل آباد میں 7،ساہیوال میں8 ، وہاڑی میں20 ،بہاولپور میں19 اور لودھراں میں7 ، سیالکوٹ میں 38 ، شیخوپو رہ میں 26، گجرات میں24 ، گوجرانوالہ میں30 ، منڈی بہائوالدین میں 15 اور حافظ آباد میں 19 ، سرگودھا میں9 ، چنیوٹ میں 29 ، جھنگ میں20 ، نارووال میں 39 اور ننکانہ صاحب میں11 ریسکیو بوٹس آپریشنل ہیں۔