سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس پی راول سعد ارشد، اے ایس پی صدر سرکل زینب ایوب اور ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یسین کو تعریفی لیٹر دئیے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر انصار حسین،ایس ایچ او رتہ امرال سب انسپکٹر سجاد احمد، ایس ایچ او نیوٹاؤن سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ، ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس پی راول سعد ارشد، اے ایس پی صدر سرکل زینب ایوب اور ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یسین کو تعریفی لیٹراور ایس ایچ او گنجمنڈی انسپکٹر انصار حسین،ایس ایچ او رتہ امرال سب انسپکٹر سجاد احمد، ایس ایچ او نیوٹاؤن سب انسپکٹر طیب ظہیر بیگ، ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے ہیں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ذمہ داری ہے۔