راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ گنجمنڈی ،معمولی تلخ کلامی پر خاتون پر تشدد کرنے والے دونوں بھائی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر خاتون پر تشدد کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے خاتون پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،گنجمنڈی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
