راولپنڈی ٹریفک وارڈن شفقات صدیق کی چوتھی برسی، چیف ٹریفک آفیسر اور اہلکاروں کی خصوصی دعا اور خراج عقیدت

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک راولپنڈی کےوارڈن شفقات صدیق کی چوتھی برسی،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کی برسی کے موقع پر خصوصی دعا اور خراج عقیدت،انچارج ٹریفک گوجر خان انسپکٹر محمد قاسم کی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ شہیدکے گھر آمدقبر پر حاضری، فاتحہ خوانی اور سلامی پیش کی۔شہدا کی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم و دائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہیدکی چوتھی برسی کے موقع پر شہید کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعا کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

انچارج ٹریفک گوجر خان انسپکٹر محمد قاسم نے ٹریفک وارڈن اپنے سٹاف کے ہمراہ شہید کے اہل خانہ اور بچوں سے ملاقات کی قبر پر حاضری دی اور شہید کی سر بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی، ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید28اگست 2021کو ایک دوران ڈیوٹی ایک تیز رفتار شہزور کی ٹکر سے شہید ہو گئے تھے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نہ اپنے شہداء کو فراموش کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو اکیلا چھوڑتے ہیں یہ ہمارے شہیداء ہی ہیں جن کی قربانیوں سے یہ محکمہ اور ملک قائم و دائم ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید ایک فرض شناس اور دلیر آفیسر تھے ہم سب ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کے وارث ہیں انکی قربانی کو ہمیشہ یار رکھا جائے گا۔