راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کی میزبانی میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد، راولپنڈی پولیس ٹیم نے فائنل میچ جیت کر ٹرافی حاصل کی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی میزبانی میں راولپنڈی میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد، سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی منیر احمد ہاشمی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ اپنے نام کر لیا،تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی میزبانی میں راولپنڈی میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی منیر احمد ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

کرکٹ ٹورنامنٹ میں 4ڈسٹرکٹ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کی ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ میں چکوال پولیس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136رنز بنائے جسے راولپنڈی پولیس کی سی پی او الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد18.6اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔سینئر ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی منیر احمد ہاشمی نے مین آف دی میچ اورفاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا ٹریفک وارڈنز کی صحت مندانہ سر گرمیوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنزکا چھٹی اور ڈیوٹی کے بعداس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر ہی تندرست و توانا رہا جا سکتا ہے.

ٹریفک وارڈنز متوازن طرز ندگی اپنائیں اوراپنے ذہن کو تفکرات سے محفوظ رکھیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنزاسی طرح دوران ڈیوٹی عوام الناس کی بہترین خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے انکے لیے آسانیاں پیدا کریں.