لاہور (کرائم رپورٹر )ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیا کی زیر صدارت ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد اجلاس کا مقصد ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن کلیرنس کے عمل کو مزید موثر اور تیز بنانا تھا ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن نمائندگان نے اجلاس میں اپنے تحفظات، عملی مشکلات اور تجاویز پیش کیں اجلاس میں بین الاقوامی آمد اور روانگی پر بہترین انتظامات کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا .
اجلاس مین امیگریشن کے تمام مراحل میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے دوران امیگریشن کے تمام مراحل میں مسافروں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے حوالے سے ادارہ جاتی تعاون پر تفصیلی بات ہوئی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس میں باہمی تعاون، عملی مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی آئندہ بھی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا.