راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن 4 اور ضلع کے ریڈران کی شرکت، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر مظہر قادری،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر محمود،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد بشیر اور ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد.
میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن 4 اور ضلع کے ریڈران نے شرکت کی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ سنگین و دیگر نوعیت کے مقدمات میں بروقت چالان مرتب کرکے بھجوائے جائیں، سینئر افسران سنگین و اہم نوعیت کے مقدمات کی خود نگرانی کو یقینی بنائیں .
ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر مظہر قادری،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر محمود،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد بشیر اور ہیڈ کانسٹیبل فدا حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے،ایس ایس پی انویسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔