لاہور (سٹاف رپورٹر )پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی،آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجا ب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ترجما ن کے مطا بق4 سے5 ستمبر کے دوران ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار رہے گی جبکہ دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔آئندہ24 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر تے ہو ئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ بھی الرٹ ر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف الرٹ ر ہے،ہنگامی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کیا جائے۔اس مو قع پرڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں،عوام پی ڈی ایم اے کی ہدا یات پر عمل کر یں،شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں