راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی کا ضلع راولپنڈی میں تعلیمی سر گرمیاں بحال ہونے پر شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی اضافہ پر مصروف شاہراہوں اور سکول کالجز کے حوالے سے شہریوں کو ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری۔ ٹریفک کی بہترین روانی رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے اضافی نفری کیساتھ فورک لفٹر بھی تعینات کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کیجانب سے ضلع راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پر شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی اضافہ ہونے پر مصروف شاہراہوں و سکول کالجز کے حوالے سے شہریوں کو ٹریفک کے بہترین انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے.
انھوں نے تمام سرکل و سیکٹر انچارجزکو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے سرکل میں تعلیمی اداروں کیساتھ ملکر ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیں اور چھٹی کے اوقات میں خود رش والے مقامات پر موجود رہتے ہوئے سکول کالجز کے باہر اضافی نفری لگانے کیساتھ فورک لفٹر بھی تعینات کریں۔ سکول کالجز کے باہر صرف سنگل لائن کی پارکنگ کروائی جائے اور رانگ پارکنگ، ون وے اور ڈبل لین میں پارکنگ کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،تعلیمی اداروں کے باہر ٹھیلا و ریڑھی وغیرہ ہر گز نہ لگنے دی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سکول کالج کے اوقات میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے غفلت و کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر انھوں نے سکول و کالجز انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے سکول و کالج کے باہر پک اینڈ ڈراپ کی لین کو واضح کریں تا کہ والدین کے لیے آسانی پیدا ہو۔
آئیں ملکر ٹریفک شاہراہوں کو محفوظ اور بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں.