راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت،میلاد کمیٹی، امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداران کی بھی خصوصی شرکت،عید میلاد النبیﷺ پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا.
اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی،میلاد کمیٹی، امن کمیٹی اور انجمن تاجران کے عہدیداران نے بھی خصوصی شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیﷺ پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس کا مقصد آپ کو سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کرنا اور مسائل کا حل ہے،شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے اضافی انتظامات کیے جائیں گئے،جلوس میں انٹری کے لیے صرف مختص انٹری پوائنٹس سے ہی داخلے کی اجازت ہو گی،عید میلاد النبیﷺ کے جلوس اور سٹیج ہائے کے لیے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، امن وامان، سیکورٹی اور شہریوں کی سہولت کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا،عیدمیلاد النبیﷺ کا پیغام حضور اکرمﷺ کی تعلیمات کا درس دینا ہے.
امن، تحمل، برداشت ہماری مذہبی روایات ہیں، محرم الحرام اور اہم مواقع پر انجمن تاجران، امن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے تعاون کے شکر گزار ہیں، شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے شہری، تاجران، امن کمیٹی، میلاد کمیٹی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، امن و امان، سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن او امان، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔