12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات 6000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 6000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے 530 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینگے،مرکزی جلوس کے لئے 2400سے زائد افسران وجوان فرائض سرانجام دیں گے،مرکزی جلوس سمیت 105 جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں،شرکاء صرف مختص انٹری پوائنٹس سے ہی جلوس میں داخل ہو سکیں گے، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کیے.

جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 6000 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے موثر انتظامات کے لیے 530 سے زائد افسران فرائض سرانجام دینگے،مرکزی جلوس کے لئے 2400سے زائد افسران وجوان فرائض سرانجام دیں گے،مرکزی جلوس سمیت 105 جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شرکاء صرف مختص انٹری پوائنٹس سے ہی جلوس میں داخل ہو سکیں گے، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے.

سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلوس کے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کی سیکورٹی کیلئے چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، تھانوں کی موبائلز،ایلیٹ فورس کی خصوصی ٹیمیں،ڈولفن اور محافظ اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دیں گی، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔