فرینڈز آف پولیس اینڈ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے طلباء و طالبات کا ٹریفک ہیڈکواٹر کا دورہ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کی طرف سے فرینڈز آف پولیس اینڈ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے طلباء و طالبات کا ٹریفک ہیڈکواٹر کا دورہ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے سٹوڈنٹس کو ٹریفک ہیڈ کواٹر کا معائنہ کروایا اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی،سٹوڈنٹس کیجانب سے ٹریفک پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کو بھر پور سراہا گیا،فرینڈز آف پولیس پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنی ہے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کیطرف سے فرینڈز آف پولیس اینڈ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے طلباء و طالبات نے ٹریفک ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔

انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ انسپکٹر فیصل گیلانی نے طلباء و طالبات کو ٹریفک ہیڈ کواٹر کی مختلف برانچزمیں کام کے حوالے سے بریفنگ دی، سٹوڈنٹس نے ٹریفک ہیڈ کواٹر کی مختلف برانچزکا معائنہ بھی کیا اور عوام الناس کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کو بھر پور سراہا، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام کے ذریعے تمام لوگ اور خصوصاً سٹوڈنٹس ہمارے کسی بھی پروگرام میں بطور انٹرن شپ حصہ لے سکتے ہیں اس پروگرام کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنی ہے جس سے شہریوں اور پولیس کے درمیان رشتہ مزید مستحکم ہو گا.

اس پروگرام کے ذریعے پولیس کے مثبت کاموں کو مختلف پلیٹ فارم کے ذریعے عوام میں اجاگر کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام ایک ہی ہیں ہم سب لوگ بھی آپ میں سے ہی ہیں ہم سب نے ملکر کر شاہراہوں کو حادثات سے پاک کرنے اور بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شہریوں کوچاہیے کہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے فرینڈز آف پولیس کا حصہ بنیں.