لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال یاسین نے اگلے 15 روز میں ٹیکسی اسکیم لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال یاسین نے پاکستان کی پہلی ٹرانسپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئیے کہا کہ پنجاب حکومت ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے ، لاہور میں پہلی ٹرام اگلے سال فروری تک چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اگلے پانچ سے چھ ماہ میں ٹرام کو جیل روڈ اور مین بولیوارڈ پر بھی چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، جبکہ کنال روڈ پر ٹرام نہر کے ساتھ متعارف کرائی جائے گی۔
انہوں نےبتایا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں نئے طرز کے 41 ڈپو بنائے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ الیکٹرک بسیں دسمبر سے سڑکوں چلنا شروع ہو جائیں گی بلال یاسین نے بتایا کہ ٹیکسی اسکیم اگلے 15 روز میں لانچ کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکسی اور بائیک اسکیم کے تحت نئی گاڑیاں اور الیکٹرک بائیکس بھی شامل کی جائیں گی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے بتایا کہ 2030 تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں اور ٹرامز متعارف کرائی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلانے کا تجربہ بھی کیا جائے گا بلال یاسین نے کہا کہ 2030 تک پنجاب کی 80 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ اس مقصد کے لیے تقریباً 1000 چارجنگ پوائنٹس بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔