چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بیمار ٹریفک وارڈن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بیمار ٹریفک وارڈن کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ٹریفک وارڈن کی تیمارداری اور مالی امداد بھی کی۔ بحثیت سربراہ فورس کیلئے میرا کردار ایک باپ اور بڑے بھائی کا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے ٹریفک وارڈن حسن افتخار کی عیادت کیلئے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، انھوں نے ٹریفک وارڈن کی تیمارداری کیساتھ محکمانہ طور پر بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی۔ٹریفک وارڈن حسن افتخار دل کے عارضے کیوجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سی ٹی او راولپنڈی نے انچارج ویلفیئر برانچ کو ٹریفک وارڈن کیلئے ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا بھی حکم جاری کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ بحثیت سربراہ فورس کیلئے میرا کردار ایک باپ اور بڑے بھائی جیسا ہے میرے یہ جوان میرا فخر ہیں انکے دکھ و پریشانی میں انکا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔فورس کے انچارج کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے زیر تعیناتی زخمی و بیمار ملازمین کی تیمارداری کریں اورانکی ضرورت اور سہولت کا خیال رکھتے ہوئے ایک اچھی روایت قائم کریں