راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے خوبصورتی اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر کی اہم شاہراہ مری روڈ پر بیوٹیفیکیشن اور ہارٹیکلچر کا کام جاری و ساری ہے، کی گرین بیلٹس کی سجاوٹ اور ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے، راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہ مری روڈ کو مریڑ چوک تا فیض آباد خوبصورت بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پی ایچ اے مری روڈ کی گرین بیلٹس کے مختلف سیکشنز پر پلانٹیشن کا کام بھی جاری ہے، مری روڈ پر شاندار کلاک ٹارو کی تزین و آرائش کا کام سر انجام دیا جا رہا ہے جس سے کلاک ٹاور اور چوک کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے.
پی ایچ اے کی جانب سے مری روڈ پر گرین بیلٹس پر لگے پودوں اور خوش رنگ پھولوں کی نگہداشت کا کام بھی باقاعدگی سے جاری ہے تاکہ انکی تازگی کو برقرار رکھا جا سکے،پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے مری روڈ پر راہگیروں کے لئے مختلف مقامات پر خوبصورت سٹنگ ایریاز کی تعمیر کا کام جاری ہے جس سے عوام کو بیٹھنے اور آرام کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا،
پی ایچ اے عملہ شہر میں سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات پر عمل پیرا ہے،پھول،پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کے حوالے سے بھی پی ایچ اے ضروری اقدامات سرانجام دے رہا ہے،
مری روڈ شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے ستونوں سمیت دیگر مقامات پر میٹرو ٹریک کے ستونوں کو خوبصورت کشیدہ کاری سے دلکش بنانے کا کام بھی جاری ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد/راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کی گرین بیلٹس پر خوبصورت پلانٹرز کی تعمیر اور انکو دلکش بنانے کے لئے دلکش ڈیزائن کے پینٹ کا کام بھی کیا جا رہا ہے.
پی ایچ اے راولپنڈی کے ان تمام اقدامات سے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور سرسبز ماحول میں اضافہ ہو گا،گرین بیلٹس کی سجاوٹ،دل کو موہ لینے والے خوبصورت پھول اور سرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز ہیں،شہر میں اپ گریڈیشن اور بیوٹیفیکیشن کے متعدد منصوبے جاری ہیں،پی ایچ اے پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے پی ایچ اے کی جانب سے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر شہر کی گرین بیلٹس پر پودوں پھولوں کی دیکھ بھال کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے.