راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی چیمبر آف کامرس میں میں عہدیداران اور ممبران سے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ،چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کیجاب سے ٹریفک کے مسائل اور انکے حل کے حوالے تجاویز پیش کی گئیں،تاجر برادری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں انکے ساتھ جڑے مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرفرحان اسلم نے چیمبر آف کامرس میں عہدیداران اور ممبران سے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ کی.
میٹنگ میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور ممبران نے شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے تاجر برادری کے ساتھ جڑے تمام مسائل کو ہر ممکنہ طور پر حل کرانے کی یقینی دہانی کروائی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری کا نہایت اہم کردار ہے،تاجر برادری معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہماری بھر پور کوشش ہے کہ شہر اور خاص طور پر مارکیٹوں میں تاجر برادی کے تعاون سے تجاوزات او نو پارکنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کومزید بہتر بنایا جائے.
تجاوزات اور نو پارکنگ کے خاتمہ سے نہ صرف خریداروں کو خریداری میں آسانی ہو گی بلکہ دوکانداروں کو بھی اس کا براہ راست فائدہ ہو گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو گی تو سرمایہ کار اور تاجراعتماد کے ساتھ کاروبار کر سکیں گے۔ اس حوالے سے اہم مقامات پر ٹریفک اور پیٹرولنگ ڈیوٹی میں بھی اضافہ کیا جائے گا.