عوام الناس کی سہولت اور شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مزید نئے 4سیکٹرز کا قیام. سی ٹی او فرحان اسلم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے کوشاں،عوام الناس کی سہولت اور شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مزید نئے 4سیکٹرز کا قیام، نئے سیکٹرز کے قیام سے مانیٹرنگ اور ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ضلع راولپنڈی میں ٹریفک نظام میں مزید بہتری کیلئے بھر پور کوشاں ہیں، عوام الناس کی سہولت اور شاہراہوں پر ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کیلئے مزید 4 نئے ٹریفک سیکٹرز میں بنا دیے گئے.

جن میں سید پور بشمول کمرشل مارکیٹ، رینج روڈ، چکری روڈ اور جہلم روڈبشمول بوستان روڈ شامل ہیں جہاں نئے ٹریفک انچارج تعینات کرنے کیساتھ انھیں گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ نئے ٹریفک سیکٹرز کے قیام کا مقصد ٹریفک مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنانا ہے،نئے سیکٹرز کے قیام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ روڈ یوزرز کو بھی بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گیں۔

ٹریفک انفراسٹرکچر میں تبدیلی سے متعلقہ سیکٹرز میں رش کو کنٹرول کرے کیساتھ ٹریفک کو مزید بہتر طریقے سے رواں دواں رکھا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بطور سی ٹی اوراولپنڈی میری پہلی ترجیح ہے کہ شاہراہوں پرٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور انھیں حادثات سے پاک کرنے کیساتھ عوام الناس کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائیں۔ہم نے اپنی محنت سے ضلع راولپنڈی کے ٹریفک نظام کو پورے صوبے کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے جس کیلئے ٹریفک پولیس کے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجا رہا ہے.