راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی غلام مصطفی گیلانی نے پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن میں بطور ریجنل آفیسر چارج سنبھال لیا۔ ریجن آفس کے سٹاف نے استقبال کیا۔ تمام برانچز کے انچارجز سے تعارف کے بعد مکمل بریفنگ لی۔ اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایات دیں۔ اور تمام ریجن کیلیۓ پیغام دیا کے تمام ملازمین کے مسائل کو سنا جاۓ گا اور فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش اور اقدامات کیۓ جائیں گے۔
