تھانہ گنجمنڈی ، 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار۔

راولپنڈی (ًکرائم رپورٹر )تھانہ گنجمنڈی نے ، 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا.

مدعی مقدمہ کے مطابق میری بیٹی کریانہ سٹور پر سامان لینے گئی تو زیر حراست شخص نے نازیبا حرکات کیں،گنجمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین بچوں سے زیادتی ہراسمنٹ یا تشدد ناقابل برداشت ہیں.