راولپنڈی: ناقص تفتیش اور چالان میں تاخیر پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا سخت نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش کی ہدایت

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپرا نے مقدمات کی تفتیش اور چالان مکمل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس تفتیشی افسر اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش اور چالان مکمل کریں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر انہوں نے سخت احکامات جاری کیے اور کہا کہ ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائےپولیس یہ بات انہوں نے پولیس لائنز میں، میٹنگ کے دوران کی اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی انویسٹیگیشن،ڈی ایس پی سی آر او نے شرکت کی .

اجلاس میں ڈویژنل ریڈر سٹاف، محرر سٹاف اور دیگر افسران کی شرکت، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی مؤثر تفتیش و نگرانی کو یقینی بنائیں ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات کی کہ ، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضا تنویر سپراکا کہنا تھا کہ سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی مؤثر تفتیش و نگرانی کو یقینی بنائیں، سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری اور میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے بروقت چالان مرتب کر کے چالان پینڈنسی کلیئر کی جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، خواتین سے متعلق جرائم ہراسمنٹ،تشدد،زیادتی میں فوری قانونی کارروائی کی جائے۔