مری روڈ پر شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے ستونوں کی “لیونگ وال پلانٹرز”سے سجاوٹ،

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پی ایچ اے راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر مری روڈ کو خوبصورت بنانے کے اقدامات شروع کر رکھے ہیں،اسی ضمن میں مری روڈ شمس آباد میٹرو اسٹیشن کے ستونوں کی لیونگ وال پلانٹرز کے ساتھ خوبصورت انداز میں سجاوٹ کا کام سرانجام دیا گیا ہے،اس منصوبے کے تحت میٹرو اسٹیشن کے ستونوں کو خصوصی مختلف پودوں کی مدد سے دلکش انداز میں سجایا گیا ہے جس سے یہ سرسبز مناظر پیش کر رہے ہیں،

میٹرو ٹریکس کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے ستونوں کو دلکش بنانے کے حوالے سے مزید کام بھی جاری ہے جس سے ایک پرکشش،سرسبز اور متحرک سڑک کا منظر پیش ہو گا،اس اقدام کا مقصد شہر کے ماحول کو خوبصورت بنانا اور عوامی جگہوں میں جمالیاتی اقدار شامل کرنا ہے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،راولپنڈی شہر کو جاذبِ نظر اور سرسبز بنانے کے لئے پی ایچ اے مستقبل میں بھی شاندار منصوبے لے کر آئے گا، جس سے شہر کی رعنائیوں میں اضافہ ہو گا.