راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی زیر صدرات پولیس ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی انوسٹیگیشنز،ڈی ایس پی سی آر او،سئنیر نائب کورٹ،پی او کلرک،انچارچ آئی ٹی اور انچارج فرنٹ ڈیسک کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،پی ایف ایس اے (PFSA)کی سہولت تفتیش کے معیار کو بہتر بناتی ہے، پی ایف ایس اے رپورٹس کے حصول کو یقینی بنائیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، سینئر افسران سنگین اور اہم نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی پراگرس روزانہ چیک کریں .
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی انوسٹیگیشنز،ڈی ایس پی سی آر او،سئنیر نائب کورٹ،پی او کلرک،انچارچ آئی ٹی اور انچارج فرنٹ ڈیسک نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ مجاز عدالتوں میں گواہان کی پیشی کو یقینی بنایا جائے، پی ایف ایس اے (PFSA)کی سہولت تفتیش کے معیار کو بہتر بناتی ہے، پی ایف ایس اے رپورٹس کے حصول کو یقینی بنائیں، سی آر او ریکارڈ کی بروقت تکمیل ملزمان کی گرفتار کے لیے اہم ہے، سینئر افسران سنگین اور اہم نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی پراگرس روزانہ چیک کریں، تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔