پولیس فورس کی ویلفیئر کے لیے بڑا قدم: ذیابیطس سنٹر اسلام آباد سے معاہدہ، لیب ٹیسٹوں پر 50٪ تک رعایت اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت کے لیےThe Diabetes (ذیابیطس) سنٹر اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اور چیف ایگزیکٹو The Diabetes (ذیابیطس) سنٹر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کے لیےThe Diabetes (ذیابیطس)سنٹر کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے The Diabetes (ذیابیطس)سنٹر کیمپ کا افتتاح کیا.

کیمپ میں پولیس افسران کے فری میڈیکل ٹیسٹ اور سکریننگ کی گئی،مفاہمتی یادداشت کے تحت پولیس افسران و اہلکاروں اور فیملیز سمیت، شہداء کی فیملیز کو بھی لیب ٹیسٹوں پر 30 سے 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت کے لیےThe Diabetes (ذیابیطس) سنٹر اسلام آباد کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اور چیف ایگزیکٹو The Diabetes (ذیابیطس) سنٹر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، پولیس ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کے لیےThe Diabetes (ذیابیطس)سنٹر کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا.

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے The Diabetes (ذیابیطس)سنٹر کیمپ کا افتتاح کیا،کیمپ میں پولیس افسران کے فری میڈیکل ٹیسٹ اور سکریننگ کی گئی،مفاہمتی یادداشت کے تحت پولیس افسران و اہلکاروں اور فیملیز سمیت، شہداء کی فیملیز کو بھی لیب ٹیسٹوں پر 30 سے 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔