پولیس موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری، شہریوں کو دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا آغاز

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی سربراہی اور سی ٹی او راولپنڈی کے احکامات پر پولیس موبائل خدمت مرکز عوام الناس کی سہولت کیلئے کوشاں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق انکی دہلیز پرپولیس سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ہفتہ واری شیڈول جاری۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی سربراہی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر پولیس موبائل خدمت مرکز عوام الناس کی سہولت کیلئے کوشاں۔

انچارج ٹریفک لائسنسنگ برانچ انسپکٹر امتیاز احمد نے دور درا ز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو انکی دہلیز پرلائسنسنگ سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا جسکے مطابق پولیس موبائل خدمت منگل کو ڈسپنسری گراؤنڈ ٹینچ بھاٹہ، جمعرات کو دھمالی چوک کلر سیداں،جمعہ کو جھاورہ پکٹ دھمیال روڈ، ہفتہ کوواہ کینٹ جبکہ اتوار کو خصوصی رکشہ ٹیسٹ کے حوالے سے اولڈ واران ڈپو صدر میں اپنے فرائض سر انجام دے گی۔ موبائل پولیس خدمت صبح9بجے سے شام5بجے تک مقررہ پوائنٹس پر موجود ہو گی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شہری موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس کی دیگرسہولیات سے بھی بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران عوام الناس کی بہترین خدمت ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ڈرائیونگ کرنے سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں.