ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا لیاقت باغ کا دورہ،

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی زیر نگرانی لیاقت باغ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے لیاقت باغ کا خصوصی دورہ کیا،احمد حسن رانجھا نے لیاقت باغ کی اپ گریڈیشن کے کام کا بغور جائزہ لیا اور پارک کے مختلف سیکشنز کا دورہ کا،ڈی جی پی ایچ اے نے کام کا جائزہ لیتے ہوئے پارک کے خدوخال کو مزید بہتر بنانے بارے اہم امور پر ہدایات بھی دیں .

اس موقع پر احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق راولپنڈی کی عوام کو بہترین تفریحی سہولیات اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے پی ایچ اے دن رات کوشاں ہے، انھوں نے کہا تاریخی لیاقت باغ کی اپ گریڈیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے،یہاں عوام کو صحت مند ماحول کے ساتھ ساتھ تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی میسر آئیں گی.