راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 11 اکتوبر تک احتجاج، دھرنے،جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ چار روز کے لیے کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حساس اور اہم تنصیبات کے قریب پر تشدد کاروائیوں کا خدشہ ہے،11 اکتوبر تک شہر میں لاؤڈ سپیکر پر بھی پابندی عائد رہے گی۔