راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی کی اہم شاہراہوں کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ فیض آباد کے مقام پر ٹریفک بدستور بند ہے تاہم مری روڈ، مال روڈ اور پشاور روڈ پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے ، کھنا پل اور کُرّی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والے راستے کھلے ہیں۔ جہلم روڈ، کچہری چوک اور سواں پل پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔ اولڈ ائیرپورٹ روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
اڈھیالہ روڈ، کلمہ چوک، چکری روڈ، چکری انٹرچینج، فتح جنگ ٹول پلازہ اور ٹھلیاں انٹرچینج بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ چونگی نمبر 26 اور ٹی چوک روات پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوشش جاری ہے کہ باقی بند راستے بھی جلد کھول دیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے۔