راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی ٹریفک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار عوام الناس کی شکایات اور مسائل کے حل کےلئے اوپن ڈور پالیسی کا آغاز ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی میں روزانہ کی بنیاد پر پبلک آور (Public Hour) کا انعقاد کر دیا گیا سی ٹی او راولپنڈی خود صبح 11بجے سے دوپہر 12بجے تک شہریوں کی شکایت اور مسائل سنیں گے پبلک آور میں شہریوں کے مسائل اورانکی شکایات پر متعلقہ افسران کو فوری احکامات دیے جائیں گے .
سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے کہا کہ شہریوں کے تعاون اور مسائل کے حل سے ہی ٹریفک نظام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے شہریوں کی سہولت اور ان کے مسائل کا فوری حل ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے،
پبلک آور میں شہریوں کی شکایت اور انکے مسائل کے حل کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا شہری اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز کے لیے پبلک آور میں براہِ راست پیش ہو سکتے ہیں۔