سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے ٹریفک اسٹاف کو شاباش، فرائض کی بہترین ادائیگی پر خراجِ تحسین

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نے قانون و امن (لاء اینڈ آرڈر) کے حالیہ اقدامات کے دوران فرائض کی بہترین انجام دہی پر ٹریفک پولیس کے تمام جوانوں کو شاباش دی ہے اور ان کی محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق، راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 1100 سے زائد جوانوں نے دن رات اپنی ڈیوٹی انجام دی اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 24 گھنٹے شاہراہوں پر موجود رہے۔ فرحان اسلم نے کہا کہ وہ خود تمام ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے.

انہوں نے کہا کہ “بہترین حکمت عملی، ٹیم ورک اور انتھک محنت کی بدولت شہر میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جو کہ ہماری مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے ، سی ٹی او فرحان اسلم نے شہر کے شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹریفک پلان پر عمل کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا اعتماد اور تعاون ٹریفک نظام کو مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں تاکہ راولپنڈی کو ایک محفوظ اور منظم شہر بنایا جا سکے سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ محکمہ ٹریفک آئندہ بھی شہریوں کی سہولت اور سڑکوں کی روانی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔