تھانہ نیو ٹاؤن، کالج کے باہر طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ نیو ٹاؤن نے ، کالج کے باہر طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالج کے باہر طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے اس کی ہمشیرہ کا ہاتھ پکڑا اور بدتمیزی کی، نیو ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین سے ہراسمنٹ یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں۔